17 مئی 2015 - 17:31
علاقے میں تکفیریوں کی الٹی گنتی شروع

لبنان کے ایک سابق وزیر نے القلمون میں شامی فوج اور حزب اللہ کی حالیہ کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں اسرائیلی ایجنٹ تکفیریوں کی نابودی کا ڈومینو تیز ہو رہا ہے اور کامیابی، شام، یمن اور فلسطین کی قوموں کا مقدر ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے ایک سابق وزیر "فائز شکر " نے القلمون میں شامی فوج اور حزب اللہ کی حالیہ کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں اسرائیلی ایجنٹوں کی نابودی قریب ہے- فائز شکر نے اس کے ساتھ ہی زور دے کر کہا کہ کامیابی، شام، یمن اور فلسطین کی قوموں کا مقدر ہے-
فارس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے فائز شکر کا کہنا تھا کہ شام کے القلمون علاقے میں حزب اللہ اور شامی فوج کی کامیابی، لبنان اور شام کی بہت بڑی سیاسی اور فوجی کامیابی ہے- فائز شاکر نے کہا کہ جنگ تو ابھی شروع ہوئی ہے اور مزاحمتی اتحاد کے پروگرام اور عزم محکم سے تکفیریوں کا تانا بانا جلد بکھر جائے گا- انھوں نے ترکی کے وزیراعظم داؤد اوغلو کے غیر قانونی دورہ شام اور سلطنت عثمانیہ کے بانی کے مقبرے کی زیارت کے سلسلے میں کہا کہ یہ بزدلانہ اقدام، شام کے اقتدار اعلی کے خلاف جارحیت سے پہلے اقوام متحدہ کے منشور کے منافی اقدام شمار ہوتا ہے- فائز شکر نے کہا کہ داؤد اوغلو نے شام کا غیر قانونی دورہ کرکے ان دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کی ہے جو شامی فوج کے سامنے یکے بعد دیگرے ناکامی سے دوچار ہو رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ ترکی دراصل اسطرح کے اقدامات کے ذریعے، اپنے اس منصوبے کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے جس پر وہ شمالی شام میں عمل پیرا ہے- انہوں نے کہا کہ اپنے اسی منصوبے کے تحت ترکی تکفیریوں کو ہتھیار اور فنڈ فراہم کر کے اور سیاسی حمایت کررہا ہے- لبنان کے سابق وزیر نے کہا کہ شمالی شام کے محاذ کی تقسیم کے لئے دہشتگردگروہوں کو منظم کرنے کا ترکی کا منصوبہ بھی بری طرح ناکام ہو جائے گا- فائز شکر نے کہا کہ سعودی عرب، امریکہ اور صیہونیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک چکا ہے اور اسی وجہ سے آخری سانسیں لے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آل سعود یہ سمجھتی ہے کہ وہ امریکہ کی مدد سے کامیاب ہو جائےگی، لیکن وہ غلطی پر ہے۔ لبنان کے سابق وزیر فائز شکر نے ملت یمن کے سلسلے میں عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یمنی قوم کی کامیابی پر اسی طرح یقین ہے جس طرح حزب اللہ، اور شام کی کامیابی اور فلسطین کی آزادی پر یقین ہے۔

.......

/169